تازہ ترین

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ مگر۔۔حکومت نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی سفارشات پر مبنی سمری تیار کر لی

لاہور ( آوازچترال نیوز) پنجاب حکومت نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی سفارشات پر مبنی سمری تیار کر لی ہے۔ جسے حتمی منظوری کے لئے وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم سے منظوری کے بعد اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا بل پنجاب اسمبلی کے رواں بجٹ اجلاس میںہی ایوان میں پیش کر دیا جائے گا۔ جس کی پنجاب اسمبلی کے ایوان سے منظوری متوقع ہے۔ اس حوالے سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے وزراء اور مشیران کی تنخواہوں اور 00:00 / 00:00 مراعات میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا بل تیار کر رکھا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button