تازہ ترین

سیکرٹری جنگلات سمیت چھ افسروں کی تقرریاں و تبادلے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صوبائی حکومت نے گریڈ 20 کے آفیسر سیکرٹری جنگلات وماحولیات سمیت گریڈ 18 سے 20 تک کے 6 اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

 اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے آفیسر صوبائی سیکرٹری جنگلات سید نذر حسین شاہ کو تبدیل کرکے انہیں سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گریڈ 19 کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہداللہ کو تبدیل کر کے سیکرٹری جنگلات وماحولیات لگا دیا گیا اسی طرح تعیناتی کے منتظر گریڈ 20 کے آفیسر محکمہ زبیر اصغر قریشی کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن لگا کر سپیشل سیکرٹری ماحولیات سے اس کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے گریڈ 18 کے ڈپٹی سیکرٹری توانائی توصیف خالد کو تبدیل کرکے ان کی خدمات اگلی تعیناتی کے لئے محکمہ کھیل کے حوالے کر دی گئیں جبکہ گریڈ 18 کے ڈی ایم او آئی ایم یو محکمہ ثانوی تعلیم خالق داد کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی لگا دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button