جشن شندور کے انعقاد کے حوالے سے کمیٹی کا خصوصی اجلاس شندور پولوگرونڈ میں منعقد | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / جشن شندور کے انعقاد کے حوالے سے کمیٹی کا خصوصی اجلاس شندور پولوگرونڈ میں منعقد

جشن شندور کے انعقاد کے حوالے سے کمیٹی کا خصوصی اجلاس شندور پولوگرونڈ میں منعقد

چترال( نمائندہ آوازچترال)جشن شندور کے انعقاد کے حوالے سے کمیٹی کا خصوصی اجلاس شندور پولوگرونڈ میں منعقد ہوا،اجلاس میں سکیورٹی انچارج بریگیڈئیرنعیم،کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین اور گلگت بلتستان سکاوٹس کےکرنل شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی،اس موقعے پر چترال کی نمائیندگی ڈی سی لوئیر چترال خورشید عالم محسود اور ڈی سی اپرچترال شاہ سعود نے کی،جبکہ گلگت بلتستان کی طرف سے ڈی سی غذردلداراحمد ملک اور اے سی گوپس نے نمائیندگی کی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر فیص الملک جیلانی،ایکسئین سی این ڈیبلیو چترال انجینئر مقبول اعظم سیکرٹری ٹوریزم گلگت بلتستان کےعلاوہ دوسرے سرکاری اہلکار اپنے اپنے محکموں کی طرف سے موجود تھے۔ شرکا نے متفقہ طور پر7 سے9جولائی کو منعقد ہونے والے جشن شندور کو نیے جوش اورجزبے سے منانے کا فیصلہ کیا،منتظمین نے عہد کیا کہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر تمام مہمانوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔اس سال خاص طور پر ماحولیات کے حوالے سے خصوصی واک کے علاوہ گلگت اور چترال کے ہزاروں رضاکار صفائی مہم کا بھی اہتمام کرینگے،جبکہ انتظامیہ کی طرف سے جنگلی حیات اورقدرتی ماحول کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آتش بازی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

error: Content is protected !!