تازہ ترین

بھارت نے پاکستان سے مذاکرات کی تردید کردی،عمران خا ن کو خط کیوں لکھا اور اس میں کیا تحریر تھا؟ بتا دیا

اسلام آباد( آوازچترال نیوز)مودی سرکار نے پاکستان سے مذاکرات کی تردیدکردی،نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں ، وزیراعظم مودی اور وزیر خارجہ کے خطوط میں مذاکرات کا ذکر نہیں ،خطوط میں ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا کہا گیا ہے۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا مروجہ سفارتی روایت کے تحت وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصبوں کی جانب سے موصول ہونے والے تہنیتی پیغامات کا جواب دیا۔یاد رہے میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔لیکن اب اس کی تردید سامنے آگئی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button