تازہ ترین

خیبر پختونخوا‘پسماندہ اضلاع کیلئے سپیشل فنڈمختص

پشاور(آواچترال رپورٹ)۔صوبائی بجٹ 2019-20 ء میں سیاحت، کھیل اور امور نوجوانان کے لئے 100 فیصد اضافہ،شہری ترقی بشمول پشاور کی ترقی کے لئے 67 فیصد،زراعت کے لئے 63 فیصد، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 62 فیصد، جنگلات 43 فیصد، انڈسٹریز 40 فیصد اور اعلی تعلیم کے لئے 40 فیصد اضافے تجویز شامل ہے۔ پسماندہ اضلاع کولائی پالس، بٹ گرام، ٹانک کوہستان بالا، شانگلہ، چترال بالا و زیریں اور ہنگو کے لئے 1.1 ارب روپے کا سپیشل فنڈ‘ تور غرکے لئے الگ پروگرام اور دیر کے لئے اے ڈی پی میں نمایاں فنڈنگ کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کا بجٹ 55 ارب سے بڑھا کر 162 ارب روپے مختص کیاگیاہے۔ اس میں 83 ارب روپے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پہلے سال کے لئے مختص کئے گئے ہیں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 17 ہزار نوکریوں اور لیویز خاصہ داروں کے لئے 24 ارب روپے جبکہ 49 ارب ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوں گے۔تیمور سلیم خان جھگڑانے بجٹ تقریر میں کہاکہ خیبرپختونخواحکومت نے11ارب روپے دیکراورفیڈرل حکومت نے72ارب روپے اضافی دے کر این ایف سی کاتین فیصد حصہ دینے کاوعدہ پوراکردیاہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button