پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کی تقرریاں وتبادلے،نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرربھی کردیاگیا | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کی تقرریاں وتبادلے،نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرربھی کردیاگیا

پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کی تقرریاں وتبادلے،نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرربھی کردیاگیا

راولپنڈی( آوازچترال نیوز )پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کی تقرریاں وتبادلے کئے گئے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں جن کے تحت لیفٹیننٹ جزل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ذمہ داریسونپی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل کے فرائض انجام دیں گے، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!