جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل سے بڑی خبر آگئی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل سے بڑی خبر آگئی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) سینئر صحافی و اینکر پرسن مطیع اللہ جان نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے ریفرنس پر ابتدائی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے رابطہ کیا ہے۔   اپنے یوٹیوب چینل ایم جے ٹی وی پر ایک ویڈیو میں مطیع اللہ جان نے بتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے صدارتی ریفرنس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی اِن کیمرہ سماعت ہوئی جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکرٹری ارباب عارف کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ججز کالونی میں واقع گھر کے پتے پر سربمہر لفافہ بھجوایا گیا۔ مطیع اللہ جان نے دعویٰ کیا کہ اس سربمہر لفافے میں ریفرنس اور متعلقہ مواد ہوسکتا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے قواعد کے مطابق کسی شکایت پر ابتدائی انکوائری کے مرحلے میں مدعا علیہ جج سے رابطہ کر کے ریفرنس کا بتایا جاتا ہے۔  میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک ریفرنس بھجوایا تھا جس میں ان کی اہلیہ کی بیرون ملک موجود جائیدادوں کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ اس ریفرنس کی سماعت جمعہ 14 جون کو سپریم جوڈیشل کونسل میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی۔

error: Content is protected !!