’سیاسی مخالفین کی بہن بیٹیاں جیلوں میں، علیمہ خان مقدس و معصوم‘ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ’سیاسی مخالفین کی بہن بیٹیاں جیلوں میں، علیمہ خان مقدس و معصوم‘

’سیاسی مخالفین کی بہن بیٹیاں جیلوں میں، علیمہ خان مقدس و معصوم‘

اسلام آباد (آوازچترال نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے فریال تالپور کی گرفتاری پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفیں کی بہنیں، بیٹیاں جیلوں میں اور جھوٹےمقدمات کی نذر، صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے، جو اعتراف جرم کرکے اربوں کے اثاثےثابت ہونے پر جرمانہ بھرکر قانون کا تمسخراڑا کرچلتی بنی۔ ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ بالکل اپنے پاکباز بھائی کی طرح جو نا خاندانی رئیس ہے نا اس کا کوئی معلوم ذریعہ آمدن ہے مگر 300 کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی گزارتا ہے اور ہر قانون سے بالاتر ہے!

error: Content is protected !!