گورنمنٹ کنٹریکٹرایسوسی ایشن چترال کے انتخابات مکمل،نواحمدخان صدراورفضل الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / گورنمنٹ کنٹریکٹرایسوسی ایشن چترال کے انتخابات مکمل،نواحمدخان صدراورفضل الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب

گورنمنٹ کنٹریکٹرایسوسی ایشن چترال کے انتخابات مکمل،نواحمدخان صدراورفضل الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب

چترال (نامہ نگار)گورنمنٹ کنٹریکٹرایسوسی ایشن چترال کے انتخابات مکمل ہوگئے۔نواحمدخان صدراورفضل الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب۔ٹھیکہ داربرادری نے ایک ہنگامی اجلاس کے بعداتفاق رائے سے جن عہدہ داروں کاچناؤعمل میں لایااُن کے نام یہ ہیں۔مغل بازخان سرپرست اعلیٰ،جاویداخترسینئرنائب صدر،مفتاح الدین،سعیدالدین لال،محمدنصیر،صدیق احمدنائب صدور،بابرالدین خزانچی،فضل لہادی جائنٹ سیکرٹری اورسیف الرحمن آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔جبکہ ایگزیکٹوباڑی میں حاجی محمدخان،قذافی،نثاردستگیر،امیراللہ خان،افتاب ایم طاہر،نواب خان،مجیب الرحمن،سبحان الدین،سکندرخان،بزرگ شاہ،شفیق الرحمن شامل ہیں۔اس موقع پرنومنتخب صدراورجنرل سیکرٹری نے ٹھیکہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے یہ عہدکیاکہ وہ ٹھیکہ داربرادری کودرپیش مسائل اورمشکلات کوحل کرانے کے لئے ہرقسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چترال انتہائی پسماندہ اوردورافتادہ علاقہ ہے گذشتہ کئی سالوں سے قدرتی آفات کی تباہ کاریوں کی وجہ سے علاقہ مزیدپسماندہ ہوگیاہے۔ترقیاتی کام نہ ہونے اورفنڈزکی نایابی کے سبب مقامی ٹھیکہ دارکسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔اورزیادہ ترٹھیکہ داراپنے پیشے کوخیرباد کہہ چکے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ٹھیکہ داروں کے واجبات جلدازجلد اُن کواداکرکے مشکلات سے نجات دلایاجائے۔

error: Content is protected !!