مولانا فضل الرحمن کو بھی گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / مولانا فضل الرحمن کو بھی گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل

مولانا فضل الرحمن کو بھی گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (آوازچترال نیوز )سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اب اگلی باری مولانا فضل الرحمن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا نام ان لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے لوٹ مار کی ہوئی ہے اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہوئے ہیں۔ ان الزامات میں اب مولانا فضل الرحمن بھی جلد ہی گرفتار ہونے والے ہیں۔نیب کے پاس ان کے حوالے سے شواہد بھی موجود ہیں اور نیب نے مزید ضروری شواہدو ثبوت اکٹھا کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ یاد رہے کہ نیب نے رواں ہفتے کے آغاز پر پہلے سابق صدر آصف زرداری اور کل حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا ہے۔

error: Content is protected !!