خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے و تقرریاں | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے و تقرریاں

خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے و تقرریاں

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم کی ہدایت پر ایس پی سٹی پشاور کو ڈی پی او شمالی وزیرستان تعینات کردیاگیا ہے جبکہ ڈی ایس پی شمالی وزیر ستان کو ایس پی ایف آر پی بنوں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  اعلامیہ کے مطابق ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان جبکہ کفایت اللہ کو ایس پی ایف آرپی بنوں لگادیاگیا ہے اسی طرح ڈی ایس پی مطلوب شاہ کو سی ٹی ڈی سے توغر ٗ محمد یوسف کو ڈی ایس پی ایف آر پی بنوں سے ایلیٹ فورس ڈی آئی خان اور عابد الرشید کو انسپکٹر ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کردیاگیا ہے۔

error: Content is protected !!