مون سون ٗ20 حساس اضلاع کو ضروری سامان فراہم | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / مون سون ٗ20 حساس اضلاع کو ضروری سامان فراہم

مون سون ٗ20 حساس اضلاع کو ضروری سامان فراہم

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے رواں سال مون سون کے پیش نظر 20 حسا س اضلا ع بشمول ضم شدہ اضلاع کو ضروری امدادی سامان فراہم کر دیا ہے جس میں خیمے، چادریں، مچھر دانیاں، واٹر کو لر، کچن کے برتن، گیس سلنڈر، چولہے،پنکھے وغیرہ شامل ہیں جو کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں کا رآمد ثابت ہو ں گی یہ ضروری سامان بو نیر، دیر اپر، دیرلو ئیر،سوات، ملاکنڈ،شانگلہ، ایبٹ آبا د،ہری پو ر،مہمند،کرم، ڈی آئی خان،جنوبی وزیرستان،لکی مروت،با جوڑ، خیبر، اورکزئی،کر ک، چترال،کوہستان اپر اور کوہستان لو ئر کو فراہم کیا گیا ہیں۔ جبکہ صو بے کے دیگر اضلاع کے پہلے ہی سے ضروری سامان مو جو د ہیں اور با وقت ضرورت پی ڈی ایم اے کے ویئرہاؤس سے مز ید سامان بھی مہیا کیا جا ئے گاڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے پرو یز خان کے مطا بق خیبر پختونخوا میں قد رتی آفات کے صورت حال کو سامنے رکھ کر منصوبندی کی جا رہی ہیں یہ منصو بہ بندی تکنیکی اور ما ضی میں پیش آنے والے واقعا ت کو مدد نظر رکھتے  ہو ئے بنا ئی جا رہی ہیں۔  مون سون بارشوں کے پیش نظرسیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے پیشگی انتظامات و معلومات کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے اضلاع کی سطح پر عوام کی آگاہی کے لئے خصوصی کورسز بھی منعقد کئے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر آفات و خطرات سے بروقت نمٹ کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے گا جبکہ دوران آفت مقامی وسائل بھروئے کار لانے سے فوری امدادی کاروائیاں شروع کرنے میں مدد ملے گی۔  علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے کا جلوزئی کے مقام پر بین الاقوامی معیار کا ویئرہاؤس بھی مو جو دہے جس میں کافی مقدار میں امدادی اشیاء  ذخیرہ کر لی گئیں جو کہ بوقت ضرورت استعما ل میں لائے جا تی ہیں۔

error: Content is protected !!