نجی سکول ملازمین کو پے اسکیل کے مطابق تنخواہیں ادا کرنے کا حکم | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / نجی سکول ملازمین کو پے اسکیل کے مطابق تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

نجی سکول ملازمین کو پے اسکیل کے مطابق تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

 اسلام آباد(آوازچترال رپورٹ)۔سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے نجی اسکول ملازمین کو پے اسکیل کے مطابق تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے نجی اسکول کے بورڈ آف گورنرز کو ملازمین کی پے اسکیل کے مطابق تنخواہیں مقرر کرنے کا بھی حکم دیاہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بورڈ آف گورنر ملازمین کی تنخواہیں پے اسکیل کے مطابق فکس کر کے ادا کر یں۔ہائی کورٹ نے نجی اسکول کو گورنمنٹ اسکیل کے مطابق تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسکول انتظامیہ نے ہائی کوٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا یہ اسکول پرائیویٹ ہے یا سرکاری؟ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے عدالت کو بتایا کہ یہ پرائیویٹ سکول ہے، بچوں کی فیس سے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخرجات کیے جاتے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا اسکول پرائیویٹ ہو گا یا سرکاری کوئی تیسری قسم نہیں ہو سکتی۔اسکول ملازمین کے وکیل نے کہا کہ 2014 میں یہ اسکول ریگولرائز کیا گیا۔ ملازمین کو 2012 سے فکس تنخواہیں مل رہی ہیں پھر ریگولرائزیشن کا کیا فائدہ ہوا؟جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ آپ سرکاری ملازم نہیں ہیں آپ کو تنخواہیں فیسوں کے پیسوں سے ملتی ہیں۔ملازمین کے وکیل نے کہا کہ ہم سرکاری ملازمین کے برابر تنخواہیں نہیں چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں ریگولرائزیشن کے بعد پے سکیل کے مطابق تنخواہیں ادا کی جائیں۔ جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ ریگولرائزیشن الگ چیز ہے تنخواہوں کا الگ معاملہ ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا ملازمین کو کنٹریکٹ کے مطابق تنخواہیں مل رہی ہیں۔اس پر جسٹس مقبول باقر نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے پوچھا آپ یہ بتائیں کے پے سکیل کے مطابق تنخواہوں کا تعین کیا گیا تہا؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے جواب دیا تنخواہوں کیتعین کا اختیار بورڈ آف گورنرز کے پاس ہے۔ جسٹس مقبول باقر نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی اور ملازمین کے وکیل سے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا آپ کا رویہ غیر سنجیدہ ہے اتنے چہوٹے ایشو پر ہمارا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ آپ کوئی تیاری نہیں کر کے آئے۔ کسی بہی سوال کا جواب نہ دینے کے باوجود آپ کی ہمت ہے کہ آپ روسٹرم پر کہڑے ہیں۔ آپ کہہ رہے ہیں یہ کر دیں وہ کر دیں اور کیس کے بارے میں ایک لفظ نہیں پتہ؟عدالت نے نجی اسکول کے بورڈ آف گورنر کو اسکیل کے مطابق تنخواہیں فکس کر کے ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

error: Content is protected !!