سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہشمیرہ فریال تالپور کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہشمیرہ فریال تالپور کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
Bhutto's widower nominated as Pakistans next president...epa01462758 (FILES) A file picture dated 12 February 2008 shows Asif Ali Zardari, the widower of slain opposition leader Benazir Bhutto and the co-chairman of Bhutto's political party Pakistan People Party (PPP) talks with journalists during a press conference in Lahore, Pakistan. The Pakistan Peoples Party (PPP) of assassinated former premier Benazir Butto on 22 August 2008 nominated her widower, Asif Ali Zardari, as its candidate to succeed Pervez Musharraf as president of Pakistan. EPA/RAHAT DAR

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہشمیرہ فریال تالپور کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

   اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)میگامنی لانڈرنگ کیس میں ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاونٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں اسلام آ باد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہشمیرہ فریال تالپور کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔اسلا آباد ہائیکورٹ نے نیب کی آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی استدعا منظور کی۔عدالت نے جس وقت فیصلہ سنایا اس وقت آصف زرداری اور فریال تالپور کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے تاہم ان کی گرفتاری کے لیے نیب کی ٹیم عدالت کے باہر موجود تھی۔آصف زرداری 28 مارچ سے آج تک دو ماہ بارہ دن کے لیے عبوری ضمانت پر رہے اور ان کی عبوری ضمانت میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی۔

error: Content is protected !!