حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی، حتمی فیصلہ کون کرے گا؟،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے واضح کردیا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی، حتمی فیصلہ کون کرے گا؟،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے واضح کردیا

حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی، حتمی فیصلہ کون کرے گا؟،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے واضح کردیا

لندن( آوازچترال نیوز) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹا سکتی، یہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے،پاکستان میں عدالتوں میں اصلاحات لارہے ہیں،انصاف یقینی بنانا میری اولین ذمہ داری ہے،پاکستان میں انصاف کی فراہمی کی بہتری کے لئے ماڈل کورٹس کا قیام خوش آئند ہے۔ اتوار کو یہاں برطانیہ میں کیمبرج یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپنے ججز پر اعتماد کریں وہ انصاف کریں گے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے لندن میں   جائیدادوں پر منی ٹریل طلب کریں گے؟ اس پر چیف جسٹس  نے کہاکہ یہ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے اس پر یہاں کچھ نہیں کہہ سکتا۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں عدالتوں میں اصلاحات لارہے ہیں جبکہ انصاف یقینی بنانا میری اولین ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں انصاف کی فراہمی کی بہتری کے لئے ماڈل کورٹس کا قیام خوش آئند ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستان میں برطانیہ کے برعکس عدلیہ میں ویٹو پاور کا رواج نہیں، ہم کم وسائل کے باوجود انصاف کی فراہمی کے لیے سخت جدوجہد کررہے ہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارا معاشرہ جدوجہد کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ کیمرج یونین کے مستقل رکن ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا کو پاکستان میں قانون سازی اور امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

error: Content is protected !!