چترال سے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے اپر چترال کے اویر ویلی میں ٹائفائڈ اور ہضے کی وبا کی خبر پر نوٹس | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / چترال سے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے اپر چترال کے اویر ویلی میں ٹائفائڈ اور ہضے کی وبا کی خبر پر نوٹس

چترال سے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے اپر چترال کے اویر ویلی میں ٹائفائڈ اور ہضے کی وبا کی خبر پر نوٹس

چترال(نمائندہ آوازچترال )چترال سے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے اپر چترال کے اویر ویلی میں ٹائفائڈ اور ہضے کی وبا کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے چترال ا کہا ہے کہ اُنہوں نے اس متعلق اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر رابطہ کیا ہے اور متعلقہ زمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ میڈیکل ٹیم کو دوائیوں سمیت متاثرہ جگہ جلد سے جلد روانہ کریں۔اُنہوں نے بلدیاتی نمائندگان نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل پر توجہ دیں اور ایسے مسائل حکام بالا تک پہنچائے تاکہ غریب عوام کو ایسے مشکلات سے نجات ملے۔ایم پی اے وزیر زادہ نے کہا کہ اُن کی کوشش رہی ہے کہ ایسے مسائل کی تدارک کے لئے حکام بالا کے ساتھ رابطے میں رہے اور جو بھی مسائل ہو عوامی بلدیاتی نمائندہ گان میرے نوٹس میں لانے کے لئے مجھ سے اس03469174347 نمبر پر رابطہ کریں

error: Content is protected !!