بس بہت ہوگیا، خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کردی،دوٹوک اعلان | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / بس بہت ہوگیا، خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کردی،دوٹوک اعلان

بس بہت ہوگیا، خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کردی،دوٹوک اعلان

پشاور( آوازچترال نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کردی۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی ڈیڈ لائن 30 جون کو ختم ہورہی ہے اس میں مزید توسیع نہ کی جائے۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم نے  افغان مہاجرین کی 40 سال مہمان نوازی کی لیکن ان کی وجہ سے کے پی سمیت پورے ملک میں امن و امان کے مسائل ہیں، کاروبار اور انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو چکا ہے، افغان مہاجرین اپنے   وطن جاکر پاکستانکے خلاف موجود جذبات کا خاتمہ کریں۔خیبرپختونخواہ حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں کسی بھی قسم کا توسیع دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کے مزید قیام کی مخالفت کی جائے گی۔ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ افغان مہاجرین کے قیام کی ڈیڈ لائن30 جون کوختم ہورہی ہے۔خیبرپختونخواہ حکومت کو موقف ہے کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں امن وامان کے مسائل ہیں۔

error: Content is protected !!