نئی اسامیاں ٗفاٹا کے 25 فیصد کوٹے پر نظر ثانی کر نے کا فیصلہ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / نئی اسامیاں ٗفاٹا کے 25 فیصد کوٹے پر نظر ثانی کر نے کا فیصلہ

نئی اسامیاں ٗفاٹا کے 25 فیصد کوٹے پر نظر ثانی کر نے کا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سابقہ قبائلی علاقوں (فاٹا) کی صوبے میں شمولیت کی روشنی میں نئی آسامیوں پر تقرریوں کے لئے اوپن میرٹ کے تحت مختص موجودہ 25کوٹے پر نظرثانی اور موجودہ صورت حال کے مطابق نیا فارمولہ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ اس سلسلے میں کمیشن نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ٗ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا ہے۔ کمیشن کے چیئرمین کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت نئی تقرریوں کے لئے زونل کی بنیاد پر تقسیم کا جو فارمولہ میں موجود ہے اس کے مطابق اوپن میرٹ کے لئے 25فیصد کوٹہ مقرر ہے جبکہ سابقہ فاٹا کی خیبر پختونخوا میں شمولیت کے بعد صورت حال تبدیل ہوچکی ہے اور کمیشن محسوس کررہا ہے کہ قبائلی علاقوں کی خیبر پختونخوا میں شمولیت کے بعد مختلف پوسٹوں پر تقرری کے لئے زونل وائز تقسیم کے موجودہ فارمولے میں اوپن میرٹ کے لئے مختص پچیس فیصد کوٹہ پر نظر ثانی کرکے ریشنلائز کرنے کی ضرورت ہے اس لئے حکومت فیصلہ کرے کہ کمیشن موجود ہ فارمولے پر ہی عمل جاری رکھے یا اسے تبدیل کیا جائے۔

error: Content is protected !!