مہنگائی اور چترال میں بجلی کی دستیابی کے باوجود ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی اتوار کے دن احتجاجی جلوس نکالے گا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / مہنگائی اور چترال میں بجلی کی دستیابی کے باوجود ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی اتوار کے دن احتجاجی جلوس نکالے گا

مہنگائی اور چترال میں بجلی کی دستیابی کے باوجود ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی اتوار کے دن احتجاجی جلوس نکالے گا

چترال (نمائندہ آوازچترال) مہنگائی وگرانی اور چترال میں بجلی کی دستیابی کے باوجود ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام اتوار کے دن احتجاجی جلوس نکالنے کے بعد گولدور چوک میں دن سو ا ایک بجے اجلاس منعقدکیا جائے گا جس کی قیادت پارٹی کی صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی کریں گی۔ ہفتے کے دن اجلاس کی تیاریوں کا حتمی جائز ہ لیا گیا جس میں خدیجہ بی بی اور ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد خدیجہ بی بی نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ مہنگائی وگرانی نے عوام کو خواس باختہ کردیا ہے جوکہ ناقابل برداشت حد سے پار کرچکی ہے اس لئے کراچی سے چترال تک عوام اس نااہل حکومت کے خلاف اترنے والوں کی راہیں تک رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے غیور عوام اس پرامن جلسے اور جلوس میں شرکت کرکے پی ٹی آئی حکومت پر واضح کردیں گے کہ وہ ان کی حکومت دو دن کا مہمان ہے اور کسی بھی لمحے گرنے والی ہے۔ انہوں نے چترالی عوام سے اپیل کی ہے کہ جلسے میں ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں شرکت کریں۔

error: Content is protected !!