محکمہ خزانہ کے 8 افسروں کی گریڈانیس میں ترقی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / محکمہ خزانہ کے 8 افسروں کی گریڈانیس میں ترقی

محکمہ خزانہ کے 8 افسروں کی گریڈانیس میں ترقی

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صو بائی حکو مت نے محکمہ خزانہ کے آٹھ افسرو ں کو گریڈ انیس میں ترقی دینے کے بعد ان کی تعیناتیوں احکامات جاری کئے ہیں اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر ٹریژری سید اکبر کو گریڈ انیس میں ترقی دے کر اسی اسامی پر تعینات کر دیا ہے ٗ شاہد پرویز بھٹی کو ڈی سی اے ایبٹ آباد ٗ نواب خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹ اینڈ اے پشاور ٗ سید الرحمان کو ڈی سی اے ڈیرہ ٗ محمد ہارون ڈی سی اے سوات ٗمیر زلی خان کو ڈی سی اے کوہاٹ ٗ محمد امان کوڈپٹی پراونشل کو آرڈنیٹر پشاور ٗمیر طیب حسین کو ڈی سی اے مردان تعینات کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!