سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات تیار | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات تیار

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات تیار

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔آئندہ مالی سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15%اور پنشن میں 10% اضافہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جن کی منظوری کے بعد انہیں بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا ٗ ایپکا کے مرکزی چیئر مین اسلم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی میں ہوشرباء اضافے نے سر کاری ملازمین کی کم توڑ دی ہے ٗ جس کی وجہ سے وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے وفاقی حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اور ایڈہاک ریلیف کو تنخواہوں میں ضم کیا جائے تا کہ ملازمین سکھ کا سانس لے سکیں۔

error: Content is protected !!