مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے 3 ارب روپے مختص | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے 3 ارب روپے مختص

مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے 3 ارب روپے مختص

اسلام آباد (آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا حکومت مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے لیے 3 ارب روپے خرچ کرے گی۔ ترجمان خیبر پختونخواحکومت کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت صوبے میں مداس کے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے تین ارب روپے خرچ کرے گی جس سے مدارس میں اضافی کمروں اور مذہبی سکولوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اس رقم میں سے مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وظیفہ بھی دیا جائے گا طلباء کو تکنیکی بنیادوں پر تعلیم کی فراہمی کا مقصد ان کی زندگی میں روزگار روز گار کے مواقعفراہم کرنا ہے۔

error: Content is protected !!