عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

لاہور(آوازچترال نیوز ) عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان، چھلے پانچ ہفتوں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً 29 فیصد کمی ہو چکیں، قیمتوں میں کمی سے پاکستان کی معیشت کو سہارا مل سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ پچھلے چند ہفتوں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔ اس دورانتیل کی قیمتوں میں تقریباً 29 فیصد کمی ہو چکی ہے۔ اس صورتحال سے پاکستانی معیشت کو سہارا مل سکتا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی درآمد تیل کی ہوتی ہے جس پر حکومت کے سالانہ 15 سے 16 ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ اگرتیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ جاری رہی تو پاکستان کی تیل کی امپورٹ اربوں ڈالرز کم ہو جائے گی اور زرمبادلہ ذخائر بہتر ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان کے پاس سعودی عرب سے تیل درآمد کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ پاکستان سعودی عرب سے 3.2 ارب ڈالر کا تیل لے سکتا ہے۔ اگر تیل کی قیمت کم ہوگی تو ایسے میں پاکستان کو زیادہ مقدار میں تیل مل جائے گا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں یہ پیش رفت انتہائی اہم ہے اور پاکستان کیلئے بہت بڑی خبر ہے۔ تیل کی قیمتیں 63 سے 53 ڈالر ہو گئی ہیں اور اگر یہ اسی سطح پر منجمد رہیں تو پاکستان کے درآمدی بل میں 2 ارب ڈالرسالانہ کا فائدہ ہوگا۔موجودہ صورتحال پاکستان کے معاشی حالات میں یہ پیشرفت ایک امید کی کرن ہے اور یہ پاکستان کی معیشت کو اوپر اٹھاسکتی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر اگلے مہینے آئے گا ۔ قوی امکان ہے کہ اگلے مہینے حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کر دے گی جس سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔

error: Content is protected !!