گریڈ ایک سے5 تک کی ملازمتوں پر بھرتی قرعہ اندازی کے ذ ریعے کرنیکا فیصلہ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / گریڈ ایک سے5 تک کی ملازمتوں پر بھرتی قرعہ اندازی کے ذ ریعے کرنیکا فیصلہ

گریڈ ایک سے5 تک کی ملازمتوں پر بھرتی قرعہ اندازی کے ذ ریعے کرنیکا فیصلہ

اسلام آ باد ( آوازچترال نیوز)وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے پانچ تک کی ملازمتوں پر بھرتی کی پالیسی تبدیل کرتے ہو ئےیہ بھرتیاں بذریعہ قرعہ اندازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذ رائع کے مطا بق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طریقہ کا ر وضع کرنےکیلئے سمری وزارت قانون کو بھیج دی ہے۔پالیسی میں تبدیلی کیلئےمتعلقہ سرکاری قو ا عدو ضوابط میں تبدیلی لائی جائیگی۔ نئی پالیسی سے من پسند افراد کی بھرتی اور اقربا پروری سے نجات ملے گی کیونکہ نچلے درجے کی ملازمتوں میں تما م امیدوار ایک جیسی تعلیم کے حامل ہوتے ہیں لیکن غریب لوگوں کو سفارش نہ ہونے کی وجہ سے یہ ملازمت مشکل سے ہی ملتی ہے۔ قرعہ اندازی کی پالیسی کا سب سے زیادہ فائدہ غریب لوگوں کو ہو گا۔

error: Content is protected !!