تورکہو .. سوزکی جیب حادثے کا شکار،ایک شخص جان بحق دو شدید زخمی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / تورکہو .. سوزکی جیب حادثے کا شکار،ایک شخص جان بحق دو شدید زخمی

تورکہو .. سوزکی جیب حادثے کا شکار،ایک شخص جان بحق دو شدید زخمی

چترال( نمائندہ آوازچترال)ژانگ لشٹ تورکہو سے شوتخار آتے ہوئے سوزکی جیب کے حادثے میں ایک شخص جان بحق دو شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سہ پہرچار بجے قریب ژانگ لشٹ سے شوتخار تورکہو کی طرف آتے ہوئے سوزکی جیب چرک لشٹ کے مقام پر اونچائی سے گہرے کائی میں گرنے کی وجہ سے نور الدین ولد میر ولی ساکن شوتخار جوکہ گاڑی چلارہا تھاجان بحق ہوگئے جبکہ چترال سکاؤٹس کے حوالدار سلیم اور اُن کے چھ سالہ بچہ وژدان علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں شوگرام کے آر ایچ سی ہسپتال منتقل کیے گئے۔

error: Content is protected !!