شاہ محمود قریشی نے قمری کیلنڈر کو مسترد کردیا؟ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / شاہ محمود قریشی نے قمری کیلنڈر کو مسترد کردیا؟

شاہ محمود قریشی نے قمری کیلنڈر کو مسترد کردیا؟

ملتان ( آوازچترال نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قمری کیلنڈر کو مسترد کردیا؟ انہوں نے اعلان کیا کہ عید کا چاند مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی دیکھے گی، جبکہ فواد چودھری قمری کیلنڈر کے مطابق عیدالفطر5 جون کو منانے کا علان کرچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ عید کا چاند مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی دیکھے گی۔انہوں نے مزید اپنے دورے سے متعلق بتایا کہ اوآئی سی اجلاس میں پاکستان نے3 مسائل پرمسلم اُمہ کی توجہ دلائی۔ توہین آمیزخاکوں سے مسلم اُمہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال پہلے سے زیادہ ابتر ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپاامن کیلئے فلسطین کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ ہم نے فلسطین کے مسئلے کواوآئی سی میں اٹھایا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوشش کریں گےکہ بجٹ میں نچلے طبقے پربوجھ کم ڈالا جائے۔ اپوزیشن کودعوت دیتے ہیں کہ وسائل اوراخراجات کو سامنے رکھ کرمتبادل بجٹ بنا دیں۔ ان کو پتا چل جائے گا کہ بجٹ کتنا مشکل ہے۔ ایک بجٹ حکومت تیار کرلیتی ہے ایک بجٹ اپوزیشن تیار کردے۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ امریکا اورایران کی جنگ کا اثرپورے خطے پرپڑے گا۔ ایران کے ساتھ بہترتعلقات اور امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان اب برف پگھل سکتی ہے۔ اشارے ایسے مل رہے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔غلط فہمیاں جو پیدا ہوئی ہیں ان کو گفت وشنید سے ہی دور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پرپاکستان نے اپنا مئوقف پیش کیا۔ وزیرخارجہ نے اعلان کیا کہ عید کا چاند مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی دیکھے گی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف قانون پر یقین رکھتی ہے۔ ججز ایشو قانونی ایشو ہے۔ اس مسئلے کو قانون کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے۔

error: Content is protected !!