وزیراعظم تبدیل لیکن حکومت تحریک انصاف کی رہے گی،اپوزیشن جماعتوں کاحکومت کیخلاف ایکا، حیرت انگیز منصوبہ بنالیاگیا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / وزیراعظم تبدیل لیکن حکومت تحریک انصاف کی رہے گی،اپوزیشن جماعتوں کاحکومت کیخلاف ایکا، حیرت انگیز منصوبہ بنالیاگیا

وزیراعظم تبدیل لیکن حکومت تحریک انصاف کی رہے گی،اپوزیشن جماعتوں کاحکومت کیخلاف ایکا، حیرت انگیز منصوبہ بنالیاگیا

لاہور(آوازچترال رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ان ہاؤس تبدیلی کیلئے دیگرجماعتوں کے ساتھ مشاورت پرغور شروع کردیا ہے جبکہ حکومت کیخلاف دھرنا آخری آپشن رکھا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت کیخلاف احتجاج کیلئے کمانڈسنبھال لی ہے اور حکومت کے خلاف تین تجاویز پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی تجویز یہ ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کیلئےدیگرجماعتوں کے ساتھ فوری مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(ن) لیگ کی جانب سے یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ ایوان زیریں میں حکومت تحریک انصاف کی رہے مگروزیراعظم کوتبدیل کرایاجائے۔لیگی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حکومت کیخلاف دھرنا مسلم لیگ (ن)کی آخری تجویزہوگی اور پارٹی ممکنہ احتجاج میں کارکنوں کی تعداد دیکھ کرتجاویزپرفیصلہ کرے گی۔

error: Content is protected !!