کے پی کے ڈی آئی جی فدا حسن کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / کے پی کے ڈی آئی جی فدا حسن کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی

کے پی کے ڈی آئی جی فدا حسن کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی

پشاور( آوازچترال رپورٹ)سنٹرل سلیکشن بورڈ نے خبیر پختونخوا پولیس کے دو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(ڈی آئی جی) کو گریڈ 19سے گریڈ 20میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔پولیس گروپ کے گریڈ20میں ترقی پانے والوں میں چترال کے خوبصورت گاؤں چرون سے تعلق رکھنے والے ڈی آئی جی فدا حسن بھی شامل ہے۔جبکہ دوسرے ترقی پانے والے افیسر پی ایس پی افیسر عبدالغفور افریدی ہے۔ ڈی آئی جی فدا حسن اس وقت بحیثیت ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا پشاور میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔فدا حسن چترال سے پہلے پی ایس پی آفیسر ہے جسے پولیس گروپ میں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی ملی ہے۔

error: Content is protected !!