سابق وزیر اعظم نے گولین گول ہائید یل بجلی گھر سے چترال کو 30 میگا واٹ بجلی دینے کا اعلان کے بعد باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی ہوچکا تھا۔ بشیر احمد | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / سابق وزیر اعظم نے گولین گول ہائید یل بجلی گھر سے چترال کو 30 میگا واٹ بجلی دینے کا اعلان کے بعد باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی ہوچکا تھا۔ بشیر احمد

سابق وزیر اعظم نے گولین گول ہائید یل بجلی گھر سے چترال کو 30 میگا واٹ بجلی دینے کا اعلان کے بعد باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی ہوچکا تھا۔ بشیر احمد

چترال(نمائندہ آوازچترال) بلاول بھٹو فورس صدر ملاکنڈ ڈویژن کے پی کے بشیر احمد چترالی و اکرام الدین بلاول بھٹو فورس صدر لوویر چترال نے ایک اخباری بیا ن میں کہا کہ موجودہ دور میں محکمہ پیسکو ضلع چترال کے اندر خاص کر رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جوکہ عوام چترال کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں بجلی وافر مقدار میں دستیاب ہونے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں لوگوں کو ازیت دی جارہی ہے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شروع نے گولین گول ہائید یل بجلی گھر سے چترال کو 30 میگا واٹ بجلی دینے کا اعلان کیا تھا جس کا بعد میں باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی ہوچکا تھا۔ ۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ بند نہ گیا تو ان کے خلاف عید کے بعد زبردست احتجاجی عمل شروع کر دیا جائے گا جس کی تما م تر زمہ داری محکمہ پیسکو و واپڈا ،ضلعی انتظامیہ اور موجودہ حکومت پر عائد ہوگی اور اس عمل کے خلاف عید کے بعد صارف عدالت میں مقدمہ بھی دائیر کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!