سابق فوجی آمر پرویز مشرف کی اقتدار کا زوال اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے جوڈیشری سے ٹکر لینے کی مذموم حرکت کی۔ عبدالولی خان ایڈوکیٹ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / سابق فوجی آمر پرویز مشرف کی اقتدار کا زوال اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے جوڈیشری سے ٹکر لینے کی مذموم حرکت کی۔ عبدالولی خان ایڈوکیٹ

سابق فوجی آمر پرویز مشرف کی اقتدار کا زوال اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے جوڈیشری سے ٹکر لینے کی مذموم حرکت کی۔ عبدالولی خان ایڈوکیٹ

چترال (نمائندہ آوازچترال) پاکستان بار کونسل کے کال پر چترال میں ہفتے کے روز وکلاء برادری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس بھیجوانے کی مذمت کے لئے اتالیق پل پر جلسہ Image may contain: 8 people, people standing, suit and outdoorمنعقد کیا جس سے کے پی بار کونسل کے رکن عبدالولی خان ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ، سابق صدورعالم زیب ایڈوکیٹ، غلام حضرت انقلابی، ساجد اللہ اور وکلاء برادری کے Image may contain: 13 people, including Muhammad Azim Baig, Zahir Uddin and Abdul Wali Khan Abid, people smiling, outdoorدیگر رہنماؤں محمد کوثر، عظیم بیگ، پیر سید برہان شاہ، نیاز اے نیازی اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد اور جے یو آئی کے لیڈر محمد سید خان نے خطاب کرتے ہوئے اس قدم کو جوڈیشری پر وار قرار دیتے Image may contain: 10 people, including Muhammad Azim Baig, Zahir Uddin and Abdul Wali Khan Abid, people smiling, people standing and outdoorہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ عدلیہ کی آزادی پر آنچ آنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سابق فوجی آمر پرویز مشرف کی اقتدار کا زوال اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے جوڈیشری سے ٹکر لینے کی مذموم حرکت کی اور اس Image may contain: 1 person, crowd and outdoorوقت کٹھ پتلی وزیر اعظم عمران خان کو بھی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس فائز عیسیٰ کو ان کی ایمانداری اور پیشہ ورانہ دیانت دار ی کی سزا دی جارہی ہے جن کے خلاف جھوٹے الزامات لگاکر ان کے کردار کو داغدار کرنے اور انہیں کانٹا سمجھ کر اپنے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن چترال سے لے کر کراچی تک وکلاء برادری اس سازش کا پہلے کی طرح ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس شرمناک ریفرنس کو واپس لے۔ جلوس بعد ازاں پرامن طورپر منتشر ہوا۔

error: Content is protected !!