اس کار کا صرف تیل تبدیل کرانے پر 31 لاکھ روپے خرچ ہوتا ہے۔ ٹائر جانتے ہیں کتنے میں تبدیل ہوتےہیں؟ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / اس کار کا صرف تیل تبدیل کرانے پر 31 لاکھ روپے خرچ ہوتا ہے۔ ٹائر جانتے ہیں کتنے میں تبدیل ہوتےہیں؟

اس کار کا صرف تیل تبدیل کرانے پر 31 لاکھ روپے خرچ ہوتا ہے۔ ٹائر جانتے ہیں کتنے میں تبدیل ہوتےہیں؟

فرانسیسی لگژری کار  بگاٹی  کے تین ماڈلز ویرون، شیرون اور ڈیوو کی قیمت 1.7 ملین ڈالر سے 3 ملین ڈالر تک ہے۔ بگاٹی نے  مارچ میں لاووئچر نوئر کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔ یہ دنیا کی مہنگی ترین کار ہے، جسے 18 ملین ڈالر میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈونے خریدا تھا۔ ہم آپ کو ان میں سے سستی ترین کار ویرون کے کچھ اخراجات بتاتے ہیں۔

بگاٹی ویرون کا صرف تیل تبدیل کرنے کا خرچ 21 ہزار ڈالر ہے۔ یعنی جتنے خرچ میں اس گاڑی کا تیل تبدیل ہوتا ہے، اتنے میں تو آپ ٹویوٹا کیمری خرید سکتے ہیں۔
لاس ویگاس میں قائم ایک لگژری کار سپیشلسٹ اور رینٹل  کمپنی رائلٹی ایگزوٹک کارز نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ پچھلے سال جولائی میں اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کے مطابق بگاٹی ویرون کی تیل کی تبدیلی کا خرچ 21 ہزار ڈالر تھا۔

سی ای او ہیوسٹن کروسٹا کے مطابق بگاٹی کی سال میں ایک بار تیل تبدیل کرنا چاہیے چاہے کار کو نہ بھی چلایا ہو۔
بگاٹی ویرن کے ٹائر تبدیل کرنا بھی سستا نہیں۔ اس کے ٹائروں کی تبدیلی پر 38000 ڈالر یا تقریباً 56 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔
رائلٹی ایگزوٹک کارز بگاٹی کو 24 گھنٹوں کے لیے 20 ہزار ڈالر میں کرائے پر دیتی ہے۔ اس رقم میں ٹیکسز بھی شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ گاڑی کو تفریحی ڈرائیونگ کے لیے کرائے پر نہیں دیتے بلکہ اسے فلموں کی شوٹنگ، فوٹو شوٹ، ٹریڈ شو اور کنونشنز کے لیے کرائے پر دیتے ہیں۔

error: Content is protected !!