موٹر سائیکل کے حادثے میں دو نوجوان ہلاک | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / موٹر سائیکل کے حادثے میں دو نوجوان ہلاک

موٹر سائیکل کے حادثے میں دو نوجوان ہلاک

چترال (نمائندہ آواز چترال) چترال میں موٹر سائیکلوں کے حادثات کی تعدادمیں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا اور حالیہ رمضان المبارک کے دوران کئی نوجوان تیز رفتار ی کے باعث حادثات سے دوچار ہوکر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے مگر نوجوان موٹر سائیکل سوار عبرت پکڑنے کی بجائے تیز رفتاری میں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ چترال بازارمیں چیو پل کے قریب مرکزی شاہراہ پر دو موٹر سائیکل سوار انتہائی تیز رفتار ی سے آتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی ٹرک سے جاٹکرائے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل چلانے والا احسان اللہ ساکن کوجوپائین موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی عنایت اللہ ولد دنین کے سر پر شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!