ہڑتال ختم ٗ مریضوں نے ہسپتالوں کا رخ کر لیا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ہڑتال ختم ٗ مریضوں نے ہسپتالوں کا رخ کر لیا

ہڑتال ختم ٗ مریضوں نے ہسپتالوں کا رخ کر لیا

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صوبائی حکومت کے ڈاکٹروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز سات دن بعد کھل گئی ہیں گزشتہ روز مریضوں کی بڑی تعداد نے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کیا منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈاکٹروں کے صوبائی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ایل آر ایچ ٗ کے ٹی ایچ ٗ ایچ ایم سی سمیت صوبے بھر کے تمام تدریسی ہسپتالوں ٗ بی ایچ یوز ٗ تحصیل ہیڈ کوار ٹر ٗ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ہڑتال ختم ہو گئی ہے جبکہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے 55ڈاکٹروں کو جاری کردہ شوکاز نوٹسز بھی واپس لے لئے ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں سے پولیس کی اضافی نفری بھی واپس بلا لی گئی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے دومختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو وزیر صحت اور ڈاکٹرضیاء الدین معاملے ٗ ڈاکٹروں پر تشدد وغیرہ کے حوالے سے عید الفطر کے بعد اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو دینگی۔

error: Content is protected !!