سود کے خلاف علما ء کرام اور خطباء مساجد بھرپور انداز میں آواز بلند کریں۔مولانا عبد الاکبر چترا لی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / سود کے خلاف علما ء کرام اور خطباء مساجد بھرپور انداز میں آواز بلند کریں۔مولانا عبد الاکبر چترا لی

سود کے خلاف علما ء کرام اور خطباء مساجد بھرپور انداز میں آواز بلند کریں۔مولانا عبد الاکبر چترا لی

پشاور ( آوازچترال نیوز)سود ( رِباء )کے خلاف علما ء کرام اور خطباء مساجد بھرپور انداز میں آواز بلند کریں قرآن و سنت سے سود / ر ِباء سے متعلق احکامات کو عوام الناس تک پہنچا کر ان کو آگاہی اور شعور دیں کہ سودی کاروبار اللہ اور رسولﷺ سے بغاوت ہی نہیں بلکہ اللہ اور رسولﷺ کیخلاف میدان جنگ میں اترنا ہے. علما ء کرام اور خطباء مساجد 24 مئی جمعۃ المبارک کو سود کے بارے میں احکامات کو اپنی تقاریر کا موضوع بنائیں اور تمام مساجد میں قرار داد کے ذریعے موجودہ حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ قومی اسمبلی میں پیش کردہ امتناع ِ سود بل کوبلا تاخیر پاس کرائے اور اس کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی اور امتناع ر ِبا ء بل کے محرک مولانا عبد الاکبر چترا لی نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔

error: Content is protected !!