تازہ ترینکاروبار

چیئرمین ایف بی آر نے بجٹ میں نئے ٹیکس لگنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے بجٹ میں نئے ٹیکس لگنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ کوشش یہ ہو گی کہ نئے ٹیکسز ان لوگوں پرلگیں جن کی آمدن زیادہ ہے، نئے ٹیکسز لگنے سے ٹیکس چور ہی ڈر رہا ہے،تاجروں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں معاشرتی رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ٹیکسیشن پیسے کے لئے نہیں، معاشرے میں امیر، غریب کی تفریق کو ختم کرنے کے لئے ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین ایف بی آر کاکہناتھاکہ پاکستان کی 300بڑی کمپنیاں 80فیصد ٹیکس دے رہی ہیں اور تنخواہ دار 10فیصد ٹیکس دے رہے ہیںاور باقی ٹیکس نہیں دیتے،ہم ٹیکس نہ دینے والی کمپنیوں کو نصیحت نہیں کریں گے بلکہ ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔، کسی کے گھر پر بغیر اجازت چھاپہ نہیں مارا جائے گا۔میں نے ایف بی آر کی ادارہ جاتی ہراسمنٹ ختم کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ٹیکس کے معاملات کو سرسری انداز میں دیکھتے ہیں، یہ سرسری انداز میں دیکھنے کا نہیں بلکہ تفصیلی طور پر دیکھنے کا کام ہے، کمپنی بنا کر ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرنا کون سا رواج ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button