تحریک انصاف کی حکومت نے قرض لینے میں نوازشریف کا ریکارڈ بھی توڑ دیا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / تحریک انصاف کی حکومت نے قرض لینے میں نوازشریف کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

تحریک انصاف کی حکومت نے قرض لینے میں نوازشریف کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

اسلام آباد(بزنس ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے قرض لینے میں مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، گزشتہ حکومت نے پانچ سالوں میں 36 ارب ڈالر کے نئے قرض لیے تھے جبکہ موجودہ حکومت نے آٹھ ماہ کے اندر 10 ارب ڈالر قرض لے لیاہے ، یہ قرض سعودی عرب ، چین اور متحدہ عرب امارات سے لیا گیاہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ ستمبر 2018سے بیرونی قرضوں میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مارچ 2018 میں بیرنی قرضوں کا ہجوم 92 ارب ڈالر تھا۔دوسری جانب آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے تحت پاکستان کو چھ ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے ،آئی ایم ایف کا پروگرام تین سالوں پر محیط ہو گا تاہم ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے صرف جمعرات کو پاکستانی قرضوں میں 666ارب کا اضافہ ہوگیا۔

error: Content is protected !!