بی آر ٹی کا سریا چوری کرنیوالے 5ملزمان گرفتار | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / بی آر ٹی کا سریا چوری کرنیوالے 5ملزمان گرفتار

بی آر ٹی کا سریا چوری کرنیوالے 5ملزمان گرفتار

پشاور(آوازچترال نیوز)۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بی آر ٹی پراجیکٹ سے لاکھوں روپے مالیت کا سریا چوری کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بی آر ٹی حیات آباد سیکشن سے سریا چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ملزمان کے قبضہ سے درجنوں ٹن سریا برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان میں بی آر ٹی ملازمین بھی شامل ہیں جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی پراجیکٹ منیجر اظہر اقبال نے تھانہ حیات آباد پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ چند بی آر ٹی ملازمین نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر بی آر ٹی سٹیشن فیز 3 حیات آباد کے لئے لایا جانے والا 9 ٹن سریا چوری کرکے خرد برد کر لیا ہے۔ جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے عوامی فلاح کے لئے تعمیر کئے جانے والے پراجیکٹ میں ہونے والے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا اے ایس پی نجم الحسنین کی سربراہی میں ایس ایچ او حیات آباد کامران خان اور دیگر ٹیم نے تفتیش جاری رکھتے ہوئے بی آر ٹی ملازم سرفراز‘ٹھیکیدار محمد  اشفاق‘ محمد شہباز سٹیل فکسراور جمعہ خان ولد تازہ خان کو گرفتار کرلیا۔ جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران بی آر ٹی پراجیکٹ سے سریا چوری کرکے عطا اللہ ولد غنچہ گل پر فروخت کرنے کا اعتراف کیا جس پر پولیس پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسیور عطا اللہ کو بھی گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا 9 ٹن سریا برآمد کر لیا پانچوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!