نویں کے بجائے ہشتم کے امتحانات بورڈ کے ذریعے کرانیکا اعلان | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / نویں کے بجائے ہشتم کے امتحانات بورڈ کے ذریعے کرانیکا اعلان

نویں کے بجائے ہشتم کے امتحانات بورڈ کے ذریعے کرانیکا اعلان

پشاور۔(آوازچترال نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے نویں جماعت کابورڈامتحان ختم کرکے نویں اور دسویں جماعت کے مشترکہ امتحانات اورآٹھویں کلاس کے امتحانات بورڈکے ذریعے کرانے کااعلان کر دیا ہے ثانوی و اعلیٰ ثانوی  تعلیمی بورڈ پشاور اور دیگر آٹھوں تعلیمی بورڈوں نے حکومت کی ہدایت پر اعلامیے جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق نویں جماعت کابورڈامتحان ختم کرکے صرف میٹرک کا امتحان ہوگا۔اعلامیہ میں کہاگہاہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے مشترکہ امتحانات2021 ء  سے لئے جائینگے سال 2019-20 ء میں نویں جماعت کے امتحانات الگ نہیں لیے جائیں گے اسی طرح آٹھویں کلاس کے امتحانات تعلیمی بورڈ کے ذریعے کرانے کابھی فیصلہ کیاگیاہے آٹھویں بورڈ کے امتحانات 2020ء  سے ہونگے اس سلسلے میں صوبے کے تمام تعلیمی بورڈزکوآگاہ کردیاگیاہے قواعد و ضوابط تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں پر لاگو ہونگے۔

error: Content is protected !!