. 694ڈاکٹروں کوان کے آبائی اضلاع تبدیل کردیا گیا ہے | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / . 694ڈاکٹروں کوان کے آبائی اضلاع تبدیل کردیا گیا ہے

. 694ڈاکٹروں کوان کے آبائی اضلاع تبدیل کردیا گیا ہے

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کا عمل شروع ہو گیا ہے ٗپہلے مرحلے میں 694ڈاکٹروں کوان کے آبائی اضلاع تبدیل کردیا گیا ہے ٗتبادلوں کا آغاز انصاف ڈاکٹر فورم سے کیا گیاہے۔

 وزیرصحت خیبرپختونخوا نے اپنے کزن کو بھی لکی مروت ٹرانسفر کردیاہے صوبائی حکومت نے محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کے تبادلوں کے لئے ڈومیسائل پالیسی متعارف کرائی تھی جس کے تحت ڈاکٹروں کو ان کے آبائی علاقوں یا اضلاع میں تبدیل کیا جا رہا ہے محکمہ صحت نے اب تک متعدد اعلامیے جاری کئے ہیں اورمجموعی طور پر 694ڈاکٹروں کو تبدیل کیا جا چکا ہے ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں مزید ڈاکٹروں کے تبادلے کئے جائینگے۔

error: Content is protected !!