خود پر بنے میمز کے حوالے سے فواد چوہدری کا کیا کہنا ہے؟ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / خود پر بنے میمز کے حوالے سے فواد چوہدری کا کیا کہنا ہے؟

خود پر بنے میمز کے حوالے سے فواد چوہدری کا کیا کہنا ہے؟

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز ) پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ فردوس عاشق اعوان کی نقل کی جاتی تھی لیکن موجودہ دور میں فواد چوہدری باقی وزرا کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ جب سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنے ہیں تب سے سوشل میڈیا پر میمز کا ایک طوفان برپا ہے اور لوگ طرح طرح کے سائنسی نوعیت کے لطیفے ان کی ذات سے منسوب کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنے تو انہیں معروف سائنسدان آئن سٹائن کا روپ دے دیا گیا۔

فواد چوہدری کی آئن سٹائن کے روپ میں طرح طرح کی میمز شیئر کی جاتی ہیں۔ ایک میم کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پانی ابالتے وقت جو آواز آتی ہے وہ جراثیموں کی چیخوں کی ہوتی ہے۔

ایک میم میں فواد چوہدری سے یہ بات بھی منسوب کی گئی ہے ’ہمیں گرمی اس لیے لگتی ہے کیونکہ ہم گرمی کو نہیں لگ سکتے‘۔

رمضان شروع ہوا تو فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے خلاف محاذ کھول دیا جس کے بعد ان کی اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی ایک تصویر کو ملا کر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا نیا روپ پیش کردیا گیا۔ اس تصویر کے تحت بھی طرح طرح کے لطیفے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جارہے ہیں۔

فواد چوہدری کی شخصیت کے حوالے سے اتنی زیادہ میمز بن رہی ہیں لیکن وہ ان کا بھرپور لطف لیتے ہیں۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے اس حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسی چیزیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

error: Content is protected !!