50ہزار کی تنخواہ میں گزارا کرنا مشکل ہے۔۔۔!!! بیوروکریسی کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج، | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / 50ہزار کی تنخواہ میں گزارا کرنا مشکل ہے۔۔۔!!! بیوروکریسی کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج،

50ہزار کی تنخواہ میں گزارا کرنا مشکل ہے۔۔۔!!! بیوروکریسی کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج،

اسلام آباد( آوازچترال نیوز) وزارت خزانہ کے باہر بیورو کریٹس کا تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لیے احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے باہر آفس مینجمنٹ اور سیکریٹریٹ گروپ کے افسران نے گزشتہ روز احتجاج کیا جس میں گریڈ 17 سے 19 کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افسران نے اپنے مطالبات کی فہرست مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو پیش کی اور کہا کہ 50 ہزار کی تنخواہ میں گزارا کرنا مشکل ہے لہذا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مطالبات کو شامل کیا جائے۔افسران نے دھمکی دی کہ مطالبات کو بجٹ میں شامل نہ کیا گیا تو قلم چھوڑ احتجاج کریں گے۔
error: Content is protected !!