دروش سے چترال مین روڈ کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ عوامی حلقے | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / دروش سے چترال مین روڈ کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ عوامی حلقے

دروش سے چترال مین روڈ کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ عوامی حلقے

چترال (نمائندہ آوازچترال) چترال پشاور سفر کرنے والے مسافروں اور مقامی لوگوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی بے حسی پر ماتم کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ دروش سے چترال شہر تک روڈ کی حالت انتہائی شکست وریخت کا شکار ہو چکی ہے، جا بجا اُکھڑے ہوئے تارکول کے کھڈے اور دونوں سائڈوں پر کالر ختم ہونے کی وجہ سے سڑک آمدورفت کے بالکل قابل نہیں ہے۔ جبکہ مختلف مقامات پر کلوٹ ملبے سے بھر گئے ہیں اور برساتی نالوں میں سیلابی ملبے نے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ لیکن اس لاوارث روڈ کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔ دروش ایون، بروز سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ کہ اس روڈ کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔ جبکہ ٹریفک میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔ اور بھاری ٹرکوں کی آمدورفت بھی بڑھ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اور آئے روز حادثات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔ کہ تین ہفتے پہلے اس روڈ کے کھڈوں کی مرمت کی گئی۔ لیکن مرمت کے بعد ہی جب بارش ہوئی۔ توکھڈوں کی بھرائی میں استعمال شدہ تارکول تمام اُکھڑ گئے اور کھڈے و خندقیں دوبارہ نمایاں ہوئیں۔ سڑک کی حالت ناقابل بیان ہے۔ لیکن آج تک این ایچ اے کے کسی آفیسر نے اس کا نوٹس نہیں لیاا ور مسافروں پر جو بیت رہی ہے۔ اُس پر ادارے کی ناقص کارکردگی پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے۔ کہ دروش سے چترال مین روڈ کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ اوراس روڈ کی مرمت کے نام پر جس ٹھیکہ دار نے ناقص میٹریل استعمال کرکے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ اُس کے خلاف انکوائری کی جائے۔ مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے جو حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کی کارکردگی پر نظر رکھتے ہیں۔ اور نہ عوام کی مشکلات کا اُنہیں احساس ہے۔

error: Content is protected !!