یوٹیلٹی سٹورزچترال ریجن کے ملازمین مرکزی چیئرمین سیدعارف حسین شاہ کی گرفتاری کے خلاف چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / یوٹیلٹی سٹورزچترال ریجن کے ملازمین مرکزی چیئرمین سیدعارف حسین شاہ کی گرفتاری کے خلاف چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

یوٹیلٹی سٹورزچترال ریجن کے ملازمین مرکزی چیئرمین سیدعارف حسین شاہ کی گرفتاری کے خلاف چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال ( نمائندہ آوازچترال) یوٹیلٹی سٹورزوکریونین (سی بی اے)چترال ریجن کے ملازمین مرکزی چیئرمین سیدعارف حسین شاہ کی گرفتاری کے خلاف چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ضلعی صدربہادرخان،چیئرمین فریداحمد،جنرل سیکرٹری کاشف احمداوردیگر نے کہاہے کہ یوٹیلٹی سٹورزورکرزیونین کے مرکزی چیئرمین سیدعارف حسین شاہ ملازمین کے حقوق اورسٹوروں کوسپلائی کی بحالی کے بارے میں آوازاٹھانے پرناجائزطورپرگرفتارکیاگیاہے،جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عارف حسین شاہ نے وزیرمملکت کے سامنے یوٹیلٹی سٹورزمیں اشیائے خوردنوش کی قلت پراحتجاج کیاتھاجس پروزیرمملکت کوان کارویہ ناگوارگزرااورانہوں نے گرفتارکرنے کاحکم دیا۔ انہوں نے کہاہے کہ چترال سمیت ملک کے 80فیصد سے زائد اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت ہے۔مرکزی چیئرمین سید عارف حسین شاہ کی رہائی تک احتجاج جاری رکھاجائے گا۔

error: Content is protected !!