‘مودی جواب دیں کہ عمران خان ان کی حمایت کیوں کررہے ہیں‘ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ‘مودی جواب دیں کہ عمران خان ان کی حمایت کیوں کررہے ہیں‘

‘مودی جواب دیں کہ عمران خان ان کی حمایت کیوں کررہے ہیں‘

اسلام آباد (آوازچترال نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی انتخابات میں نریندر مودی کی قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کامیابی کا ’خواہش‘ کا اظہار بھارت میں انتخابی مہم کا حصہ بن چکا ہے۔ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے انتخابی مہم کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سے 3 سوالات کے جوابات طلب کر لیے، پوچھے گئے سوالات میں سے ایک نریندر مودی کے لیے عمران خان کی حمایت سے متعلق ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘نریندر مودی، رام لیلا میدان میں ریلی سے خطاب میں میرے تین سوالات کے جواب دیں۔’انہوں نے صحافیوں کے سامنے اپنے سوالات رکھے: سوال: بھارتیہ جنتا پارٹی نے آرڈیننس کیوں پاس کیا اور دہلی میں کیوں بند کیا؟سوال نمبر 2: نریندر مودی نے 2014 میں دہلی کو مکمل خودمختار ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا، بتایا جائے کہ دہلی کو خودمختار ریاست کا درجہ کیوں نہیں دیا گیا؟سوال نمبر 3: بتایا جائے کہ نریندر مودی کو عمران خان کی حمایت کیوں حاصل ہے؟

error: Content is protected !!