2روز میں 2نئے پولیو کیسز کی تصدیق | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / 2روز میں 2نئے پولیو کیسز کی تصدیق

2روز میں 2نئے پولیو کیسز کی تصدیق

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔قبائلی ضلع وزیر ستان میں نئے پولیو کیس کی تصدیق کر دی گئی ہے ٗ اس طرح 2روز کے اندر 2نئے پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 13ہو گئی ہے چند روز قبل بنوں میں پولیو کیس کی تصدیق کی گئی تھی۔ خیبر پختونخوا میں رواں برس 8ٗ پنجاب سے 3ٗ سندھ سے 2پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں پولیو سے متاثرہ بچی کا تعلق یو سی میر علی ٹو سے ہے ٹیسٹ کے لئے متاثرہ بچوں کے نمونے 2 مئی کو قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے تھے خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ پر حکومت کی جانب سے روک تھام کے لئے رمضان المبارک کے بعد مہم شروع کی جائے گی۔

error: Content is protected !!