اساتذہ کے سرکاری سطح پر انتخابات کا اعلان | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / اساتذہ کے سرکاری سطح پر انتخابات کا اعلان

اساتذہ کے سرکاری سطح پر انتخابات کا اعلان

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا حکومت نے اساتذہ کے سرکاری سطح پر انتخابات کا ا علان کرتے ہوئے پولنگ کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے ¾ جولائی کے دوسرے ہفتے انتخابات منعقد ہونگے جس میں سرکاری سطح پر ” آل ٹیچرز ایسوسی ایشن“قائم کی جائے گی۔ انتخابات میں پی ایس ٹی سے ایس ایس ٹی تک کے تمام کیڈر حصہ لے سکیں گے ¾ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے گزشتہ روز اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ عزیز علی کو الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا ہے ¾ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل و فی میل اضلاع میں ریٹرننگ آفیسرز کے طور پر خدمات انجام دینگے الیکشن کمشنر کے کسی بھی فیصلے کے خلاف ایپلیٹ اتھارٹی قائم کی گئی ہے ڈائریکٹر تعلیمات اتھارٹی کے چیئرمین ہونگے۔ الیکشن کمشنر جولائی کے دوسرے ہفتے میں انتخابات کیلئے شیڈول کو حتمی شکل دینگے یاد رہے کہ اساتذہ کے سرکاری سطح پر آخر ی مرتبہ انتخابات 1995ءمیں ہوئے تھے اس وقت اساتذہ کے تین گروپوں میاں ایوب ¾ خان فراز اور ترنابی نے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور خان فراز گروپ نے کامیابی حاصل کی تھی جنہوں نے 2سالہ ٹینور کو غیر قانونی طریقے سے چارسال کر دیا تھا۔ بزرگ اساتذہ رہنما مزمل خان ترنابی کے مطابق 1997ءمیں سردار مہتاب احمد خان جب وزیراعلیٰ تھے تو انہوں نے محکمہ صحت اور تعلیم میں ایسوسی ایشنز پر پابندی عائد کر دی تھی ابھی یہ ایشو چل رہا تھا کہ 1999ءمیں جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اس وقت سے اب تک خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی در درجن سے زائد خود ساختہ تنظیمیں قائم ہو چکی ہیں ۔

error: Content is protected !!