ملک دیوالیہ نہیں ہے بلکہ ہمارے لوگ نکمے ہیں۔.تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ملک دیوالیہ نہیں ہے بلکہ ہمارے لوگ نکمے ہیں۔.تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان

ملک دیوالیہ نہیں ہے بلکہ ہمارے لوگ نکمے ہیں۔.تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان

لاہور۔ ( آوازچترال نیوز)   ہمارے سابق وزیر خزانہ نے اسمبلیکے فلور پر کہا تھا کہ عوام کی چیخیں نکلیں گی اور آج وہ عہدے پر نہیں ہیں مگر ان کا کہا سچ ہونکلا ہے۔مگر ابھی تو ٹریلر ہے پکچر ابھی باقی ہے دوست ،کیونکہ اصل مہنگائی تو رمضان شریف کے بعد شروع ہو گی اور حکومتی موقف کے مطابق دو سال تک تو مہنگائی کی ریشو کم ہونے سے رہی۔پٹرول گیس کے ساتھ دیگر اشیا کی قیمتوںمیں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کا ریلا آیا ہے جس نےغریب طبقے کو پیس کر رکھ دیا ہے۔عوام دہائیاں دیتے نظر آتے ہیں جبکہ حکمران جماعت طفل تسلیوں سے کام لے رہی ہے۔ اسی مہنگائی کو لے کرحکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں غریب عوام کے لیے ٹھیک نہیں ہیں۔نور عالم خان اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور حکومت کی معاشی پالیسوں سے کھل کر اختلاف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں غریب عوام کے لیے ٹھیک نہیں، عمران خان نے ان لوگوں کو چنا ہے جنہیں عوام کا دردہی نہیں ہے۔ اگرکسی ان پڑھ کو بھی کرسی پر بٹھا دیں وہ بھی ایسی معیشت چلالے گا، چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے لیے باہر سے لوگوں کو بلانے کی ضرورت نہیں، کسی گاﺅں کے فرد کو بھی بٹھا دیں تو یہ کام کردے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو جو پٹی پڑھائی جاتی ہے وہ مان لیتے ہیں۔سنا ہے گورنر اسٹیٹ بینک پہلے آئی ایم ایف میں تھے، شاید اسمبلی میں قابل لوگ نہیں اس لیے باہر سے لوگوں کو بلایا گیا ہے۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے ہر کوئی عوام کی بات کرتا ہے، باہر کچھ کہتے ہیں اور کرسی پر بیٹھ کر کچھ اور کہتے ہیں، ہر وزیر خزانہ پٹرول اور گیس مہنگا کردیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو وزیر خزانہ آتا ہے وہ یہی کہتا ہے کہ ملک کا خزانہ خالی ہے، پٹرول اور آٹا مہنگا کرنے سے کچھ نہیں ہونے والا، ملک دیوالیہ نہیں ہے بلکہ ہمارے لوگ نکمے ہیں۔

error: Content is protected !!