اسد عمر وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کیلئے راضی ہوگئے | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / اسد عمر وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کیلئے راضی ہوگئے

اسد عمر وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کیلئے راضی ہوگئے

اسلام آباد( آوازچترال نیوز) اسد عمر وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کیلئے راضی ہوگئے، سابق وزیر خزانہ نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران حکومتی عہدہ لینے کیلئے رضامندی ظاہر کردی، شیخ رشید کی جانب سے اہم کردار ادا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران حکومتی عہدہ لینے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان سے اسد عمر کی ملاقات وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی کوششوں کا حصہ تھی۔ ملاقات میں اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت پر مشاورت کی گئی۔ملاقات میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک بار اسد عمر کو کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کر لی۔ذرائع کے مطابق اسد عمر کی وزارت یا حکومتی عہدے سے متعلق جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ جب کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر سے ایک اور اہم ملاقات کی تھی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیا ل کیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے اسد عمرکو دوبارہ کابینہ میں آنے کی درخواست کی،جس پر اسد عمر نے کہا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا منتظر ہوں۔اسد عمر اور شیخ رشید کے درمیان اس سے قبل دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔خیال رہے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی کابینہ میں واپسی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں۔کہا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی اسد عمر کو کابینہ کا پھر سے حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ب اس حوالے سے معروف اینکر و تجزیہ نگار عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسد عمر کو کون سی وزارت دی جائے گی۔ہ اسد عمر نے وزارت خزانہ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے اب تک انہیں وفاقی کابینہ میں واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان بھی کئی مرتبہ اسد عمر کو دوبارہ اپنی وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں جبکہ کئی وزرا نے بھی اسد عمر کو دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے کی درخواست کی تھی اور ان سے کہا کہ وہ جلد از جلد اس پر غور کر کے کوئی حتمی فیصلہ کریں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی اسد عمر کو پارٹی میں واپس لانے خواہاں ہیں جس کا اظہار انہوں نے ٹویٹس کے ذریعے سے بھی کی تھا۔

error: Content is protected !!