ن لیگ اور تحریک انصاف سمیت 81 جماعتوں کی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں ، سب سے امیر جماعت کونسی ہے ؟ جانئے | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ن لیگ اور تحریک انصاف سمیت 81 جماعتوں کی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں ، سب سے امیر جماعت کونسی ہے ؟ جانئے

ن لیگ اور تحریک انصاف سمیت 81 جماعتوں کی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں ، سب سے امیر جماعت کونسی ہے ؟ جانئے

اسلام آباد( آوازچترال نیوز )الیکشن کمیشن نے 81 سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق سب سے امیر ترین سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جس کے اثاثے 31 کروڑ روپے ہیں جبکہ سب سے غریب ترین جماعت عمران خان کے قریبی دوست اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ ہے جس کے پاس صرف 38 ہزار روپے کے فنڈ ز ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ق لگ چار کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے جبکہ ایم کیوایم پاکستان کو پارٹی فنڈ کیلئے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا چندہ ملا ہے ۔ تاہم اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے بھی اثاثے اچھے ہیں اور یہ جماعت تقریبا 10 کروڑ 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہے ۔سیاسی جماعتوں میں سب سے امیر ترین جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جو کہ 31 کروڑ 66 لاکھ روپے کے اثاثے رکھتی ہے تاہم غور طلب بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے اثاثوں میں ایک سال میں 22 کروڑ روپے اضافہ ہواہے ۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرٹیفکیٹ جمع کروایا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ وصول نہیں کی ہے۔ دستاویزات میں کہا گیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سمندر پاکر پاکستانیوں سے 6 کروڑ 58 لاکھ فنڈ ز لیے ، جبکہ ایک کروڑ 26 لاکھ تارکین وطن سے وصول کیے ، 4 کروڑ 92 لاکھ روپے فنڈز برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے وصول کیے ۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چھ اکاﺅنٹس الیکشن کمیشن میں ظاہر کیے ہیں ۔ اس کے علاوہ ن لیگ اثاثوں کی فہرست میں دوسرے نمبر کی امیر جماعت ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 33 لاکھ 77 ہزار روپے ہے ، ن لیگ نے پارٹی ٹکٹس 11 کروڑ 97 لاکھ میں دیئے ، ایک سال میں ن لیگ کے اثاثوں میں دو کروڑ روپے کا اضافہ ہواہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی امیر جماعتوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر 16 کروڑ 70 لاکھ روپے کے بینک بیلنس کے ساتھ ہے ، پیپلز پارٹی نے نو کروڑ 37 لاکھ ٹکٹوں کی مد مں وصول کیے ۔

error: Content is protected !!