جیل اور قید عوام سے میرا رشتہ ختم نہیں کرسکتی نہ کل کوئی ڈکٹیٹر یہ رشتہ توڑ سکا نہ آج کوئی ڈوری ہلانے والاتوڑ سکے گا ،نوازشریف ن | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / جیل اور قید عوام سے میرا رشتہ ختم نہیں کرسکتی نہ کل کوئی ڈکٹیٹر یہ رشتہ توڑ سکا نہ آج کوئی ڈوری ہلانے والاتوڑ سکے گا ،نوازشریف ن

جیل اور قید عوام سے میرا رشتہ ختم نہیں کرسکتی نہ کل کوئی ڈکٹیٹر یہ رشتہ توڑ سکا نہ آج کوئی ڈوری ہلانے والاتوڑ سکے گا ،نوازشریف ن

اسلام آباد(آوازچترال نیوز) جیل اور قید میرا عوام سے رشتہ نہیں توڑ سکتی، نہ کل کوئی ڈکٹیٹر یہ رشتہ توڑ سکا اور نہ ہی آج کوئی ڈوری ہلانے والا یہ رشتہ توڑ سکے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیل جانے سے قبل کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں دیکھ رہا ہوںکہ پورے ملک کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے۔ہمیں یہ زنجیریں توڑنا ہوں گی اور قید سے نکلنا ہو گا۔ اٹھو اور ایک تحریک بن کر پھیل جاؤ۔ عظیم فتح ہماری منتظر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قید میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

error: Content is protected !!